سیالکوٹ:حنا پرویز بٹ کی زیادتی کا شکار لڑکی سے ملاقات

سیالکوٹ:حنا پرویز بٹ کی زیادتی کا شکار لڑکی سے ملاقات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے تھانہ موترہ کی حدود میں زیادتی کا شکار ہونے والی کم سن لڑکی کے گھر کا دورہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزم د کاندار ہے اس نے بچی کو ورغلا کر د کان کے اندر لے جا کر شٹر بند کر دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی اور والدین سے ملاقات کر کے ان کی دادرسی کی اور یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسر وں ، ویمن پروٹیکشن آفیسر اور قانونی ٹیم کو ہدایت دی کہ متاثرہ بچی کو مکمل تحفظ، قانونی معاونت، نفسیاتی مشاورت اور میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہاکہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، ہم انصاف کی ایسی مثال قائم کریں گے جو ہر درندہ صفت کے لیے عبرت بنے ، اگر کسی بھی خاتون یا بچی کو ہراسانی یا زیادتی کا سامنا ہو تو وہ بلاخوف ہیلپ لائن 1737 پر کال کرے ، ہم اس کی آواز بنیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں