روٹ پرمٹ ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائیاں تیز

روٹ پرمٹ ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائیاں تیز

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)روٹ پر مٹ ،فٹنس سر ٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان،فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی بھی گاڑی اڈے سے نہیں نکلے گی ،گاڑی مکمل فٹ ہو گی تو ہی روڈ پر آئے گی ۔

خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف گاڑی بند ہوگی بلکہ اڈاسیل ہو گا اور منیجر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا،2ہزار سے زائد ٖ غیر معیاری سلنڈرز بھی پبلک ٹرانسپورٹ سے اتار د ئیے گئے ۔ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کریں گی جبکہ اڈوں کے باہر بھی ٹیمیں موجود ہونگی جو اڈ ے سے نکلنے والی ہر گاڑی کا فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پر مٹ چیک کریں گی۔ ایل پی جی سلنڈرز استعمال والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے مصطفی انصاری کا کہنا ہے کہ تمام منیجرز اڈے سے نکلنے والی گاڑیوں میں آگ بھجانے والے آلات رکھیں اور فرسٹ ایڈ کٹ بھی گاڑی میں موجود ہونی چاہیے۔ایک ہفتہ کا وقت ہے ،بعد میں جرمانہ اور اڈا سیل کر دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں