سوئی گیس روڈ،جنڈیالہ باغ والہ پسرور روڈ پر تجاوزات ختم
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )میونسپل کارپوریشن انتظامیہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ان ایکشن، سوئی گیس روڈ،جنڈیالہ باغ والہ پسرور روڈ پر ہیوی مشینری کے ساتھ۔۔۔
کاروائی کرتے ہوئے 100سے زائد پختہ تھڑے ۔شیڈز۔تنور۔وغیرہ مسمار کردیئے گئے ،1دکان سیل اور ٹرک میں سامان قبضہ میں لیکر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ کی زیر نگرانی انکروچمنٹ سپرائیٹنڈنٹ رحمت انصاری، انکروچمنٹ انسپکٹرعرفان نسیم بٹ ،مون راٹھور نے اپنے عملہ کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔