پیمائش اور نامکمل دستاویزات پر تین پٹرول پمپس سیل

 پیمائش اور نامکمل دستاویزات  پر تین پٹرول پمپس سیل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)کم پیمائش اور نامکمل دستاویزات پر تین پٹرول پمپس سیل کردیئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے پٹرولیم مصنوعات کی سرکاری ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف پٹرول پمپس کا وزٹ کیا۔۔۔

ایک پٹرول پمپ پر دوران پیمائش پٹرول کی مقدار کم تھی دو پٹرول پمپس کو این او سی اور کے فارم نہ ہونے پرسیل کر دیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر شہریوں کو معیاری پٹرولیم مصنوعات کی سرکاری نرخوں پر پوری مقدار کے ساتھ فراہمی ہر صورت ممکن بنایا جائے گا اور غیر معیاری کم پیمائش اور زائد نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں