ڈسکہ:مسلح افراد کا نوجوان پرتشدد ،سڑک پرمرغا بنادیا

ڈسکہ:مسلح افراد کا نوجوان پرتشدد ،سڑک پرمرغا بنادیا

ڈسکہ(نامہ نگار )معمولی جھگڑے کی رنجش مسلح افراد کا نوجوان پر تشدد ،مرغا بنا کر ویڈیو اپ لوڈ کرنے اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 میانوالی بنگلہ کا محمد حسام ہمراہ رضوان اڈا پر کھڑا تھا کہ عبیداﷲ ،بلال ،حمزہ اور زین ہمراہ 20/22نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ ،بجلی کے تار آگئے اور حسام کو زدوکوب کرنے لگے اور زبردستی مرغا بنا کر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی وجہ عناد یہ ہے کہ محمد حسام کا دو یوم قبل کسی اور کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا ۔تھانہ ستراہ پولیس نے محمد حسام کی مدعیت میں4نامز د اور22نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں