نوشہرہ ورکاں:نہری پانی چور ی کرنے پر 19 زمینداروں کیخلاف مقدمات

نوشہرہ ورکاں:نہری پانی چور ی کرنے  پر 19 زمینداروں کیخلاف مقدمات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نہری پانی چوری کرنے والے 19 زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 مقامی پولیس نے کینال مجسٹریٹ نوشہرہ ورکاں اختر پرویز کی رپورٹ پر راجباہ نوشہرہ مکتہ موہگہ پر واقع دیہات لیل ورکاں، میلو ورکاں، سپرائے ، قاسم پور، چک پاکھر اور نوشہرہ ورکاں کے رہائشی 19 زمینداروں سیف اﷲ، رفیق، منیر، سرور، عبدالرزاق وغیرہ کے خلاف نہری پانی چوری کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں