حافظ صابر جاوید انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی گجرات کے صدر منتخب

حافظ صابر جاوید انجمن آڑھتیاں  سبزی منڈی گجرات کے صدر منتخب

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی فیزI اورII مراڑیاں بائی پاس گجرات کے انتخابات میں حافظ صابر جاوید بلامقابلہ صدر جبکہ مہر احسان الٰہی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

 گزشتہ روز سابق صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی عاقب افتخار کے دفتر میں الیکشن پراسس مکمل ہوا امیدوار صدر حافظ صابر جاوید اور جنرل سیکرٹری مہر احسان الٰہی کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے ۔ الیکشن کمیشن نے حافظ صابر جاوید 2سال کیلئے بلامقابلہ صدر جبکہ مہر احسان الٰہی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کا اعلان کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں