وزیر آباد سے براستہ حافظ آباد فیصل آباد سیکشن پر پسنجر ٹرین بحال کرنے کا مطالبہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ امجد،چیمبر آف کامرس کے نائب صدرعبدالجباررضا انصاری ، سماجی کارکن رانا یوسف سومی ، عباس گوگا سابق کونسلر، پرویز رشید ودیگر مختلف تنظیموں کے۔۔۔
رہنماؤں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ایم این اے سائرہ افضل تارڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر آباد سے براستہ حافظ آباد فیصل آباد سیکشن پر پسنجر ٹرین بحال کی جائے تاکہ علی پورچٹھہ، کالیکی، سکھیکی سانگلہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگ ریلوے کے سفر سے مستفید ہوسکیں۔