سیالکوٹ:شدید بارشوں میں نکاسی آب کیلئے تیاریاں مکمل

سیالکوٹ:شدید بارشوں میں  نکاسی آب کیلئے تیاریاں مکمل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ اس سال مون سون کے دوران 25 فیصد زیادہ بارش متوقع ہے ، 13 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

 اور یہ سلسلہ اگست میں بھی جاری رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معمول سے زیادہ بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے ، نشیبی علاقوں کی باقاعدہ نشاندہی کی گئی ہے اور تمام ڈی واٹرنگ مشینری پوری طرح چالو ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں