تتلے عالی :سابق بہنوئی پر تشدد، سر کے بال ،مونچھیں،بھنویں کاٹ دیں
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں سابق بہنوئی پر تشدد، سرکے بال مونچھیں،بھنویں کاٹ دیں ۔کھیالی شاہ پور کے رہائشی عمران کے بھائی سفیان کی شادی ڈیڑھ سال قبل انسہ شہزادی سے ہوئی۔
گھریلو ناچاقی پر 10 ماہ بعد طلاق ہو گئی تھی۔سفیان گزشتہ روز مجو چک جا رہاتھا کہ تتلے عالی میں سابق برادر نسبتی اسلم،،توثیق،ارسلان،مہران اسلم نے علی اصغر، شاہد کے ساتھ مل کر روک لیا ڈندوں اور پائپ سے تشدد کیا بعد میں سر کے بال،مونچھیں،بھنویں کاٹ د یں اور ویڈیو بھی بنالی،راہگیروں نے جان چھڑائی۔