سیالکوٹ :واٹر فلٹریشن پلانٹس سے ٹونٹیاں چوری، شہری پانی کو ترس گئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )واٹر فلٹریشن پلانٹس سے ٹونٹیاں چوری ہو گئیں ، لال پور اور سید بہلول کے رہائشی پانی کو ترس گئے ۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں واقع گاؤں لال پور اور سید بہلول میں نصب واٹر فلٹر پلانٹس بھی جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر آ گئے ،لال پور میں رات کے وقت فلٹر پلانٹس کی ٹونٹیاں چوری کر لی گئیں جبکہ سید بہلول سے بھی کم و بیش واٹر پلانٹس کی ٹونٹیاں اتار کر چور فرار ہو گئے ۔ وارداتوں کی ویڈیوز دستیاب ہیں جن میں مشتبہ افراد کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ، حیران کن امر یہ ہے کہ عوامی سہولیات کو نشانہ بنانے والے عناصر قانون کی گرفت سے باہر ہیں ۔