لیگی قیادت کے جرات مندانہ فیصلوں نے سیاسی تاریخ کا رخ بدل دیا:شازیہ فرید

لیگی قیادت کے جرات مندانہ  فیصلوں نے سیاسی تاریخ کا  رخ بدل دیا:شازیہ فرید

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت کے جرات مندانہ فیصلوں نے ملکی سیاسی تاریخ کا رخ بدل دیا۔

کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنے والے آج خود جیل میں ہیں اور باہر آنے کو بے تاب ہیں، 13جولائی2018کے وطن واپسی کے فیصلے نے نواز شریف اور انکی بہادر بیٹی کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں نہ صرف عوام میں سرخرو کیا بلکہ ملکی تاریخ کا رخ موڑ کے رکھ دیا ثابت ہوا سیاسی زندگی کے بعض فیصلے واقعی تاریخ کا رخ بھی بدل دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں