کوئی مشکل کسانوں کو اناج پیدا کرنے سے نہیں روک سکی :عبد الرئوف مغل
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عبدالروف مغل نے پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اعظم مغل کے ہمراہ گندم کے کاشت کاروں میں مالی اعانت کے پے آرڈرز تقسیم کئے ۔
اس موقع پر عبدالر ئوف مغل نے کہا کہ کسان دن رات کی محنت سے ہماری خوراک کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں ،کبھی کوئی مشکل ہمارے کسان کو پاکستان کیلئے غلہ پیدا کرنے سے نہیں روک سکی، کسان اس دھرتی کے عظیم بیٹے ہیں۔