ن لیگ ترقی ، خوشحالی ،جمہوری اقدار کی علمبردار:تو حید بٹ
ڈسکہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی توحید اقبال بٹ اورظہیر نذیر چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ترقی، خوشحالی اور جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے اور۔۔۔
آئندہ بھی ملک وقوم کی خدمت کیلئے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی، میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی ملک کو در پیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے عملی اور سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ، توانائی بحران، مہنگائی ،بیروزگاری اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے مسائل کا حل صرف تجربہ کار قیادت ہی فراہم کرسکتی ہے ،توحید اقبال بٹ نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ پالیسی ملکی استحکام،معاشی بحالی اور عوامی ریلیف پر مرکوز ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نے عوامی امنگوں کے عین مطابق فلاحی ترقیاتی اور حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیا ہے جو صوبے کی معاشی خود مختاری اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کریگا۔ ظہیر نذیر چودھری نے کہا کہ عوام کے مفادات کیلئے کام کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔