سمبڑیال :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

 تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پٹری نہر اپرچناب ریلوے پھاٹک کے قریب محمد آصف کی موٹر سائیکل ،موضع کوپرہ مراد پور میں ماریہ شمشیر کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں 50 ہزارروپے اور ایک لاکٹ ، موضع رندھیر باگڑیاں کے رہائشی کاشتکار محمد الطاف کے ڈیر ے سے پیٹر انجن کا پنکھا ،فرنٹ پائپ ، پیٹر سمیت دیگراشیا چوری ہو گئیں ،نہر اپر چناب گندی نالی پر الیوالی کے رہائشی نوید سے 3 ڈاکوئوں نے 70ہزار روپے اورایک سونے کی انگوٹھی چھین لی ،نہر اپر چناب ملکھانوالہ پل کے قریب سلمان کی حویلی سے بکرا ، موڑ سمبڑیال میں واقع رحمت سرجیکل ہسپتال کے باہر سے سٹفین گل کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں