مختار احمد ساہی تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر منتخب
ڈسکہ (نامہ نگار )تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام تحصیل ڈسکہ سٹی کی تنظیم نو کیلئے اجلاس زیر صدارت سرپرست اسلم قادری ڈیرہ چودھری مختار احمد ساہی منعقد ہوا ۔
اسلم بسراقادری نے صدر کیلئے مختار احمد ساہی اور ناظم کیلئے محمد ندیم انجینئر کو تجویز کیا ، تمام حاضرین نے متفقہ طور پر ان کو تحصیل صدر اور ناظم چن لیا۔