ڈسکہ :پیمانے کم ہونے پر پٹرول پمپ کو جرمانہ
ڈسکہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے اچانک پٹرول پمپس پر چھاپے ، حفاظتی انتظامات نہ ہونے اورکم پیمانہ پائے جانے پر جرمانے کر دئیے گئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے شہر میں قائم مختلف پٹرول پمپس پر پیمانوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام مشینوں کو چیک کیا۔دورے کے دوران اٹک پٹرول پمپ پر پیمانہ مقررہ مقدار سے کم پایا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامیہ کو جرمانہ کر دیا۔