کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں 3افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں 3افراد کو لوٹ لیا گیا۔ چندداقلعہ کے رکشہ ڈرائیور محمد یوسف سے سیم نالہ پر 6 ڈاکو ساٹھ ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔
پورنپور کے محمود احمد سے دیوان روڈ پر دو ڈاکو رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ بشارت ٹاؤن کے وقاص سے لاہور سیالکوٹ ایکسپریس وے پر 3 ڈاکو 2لاکھ روپے چھین کر لے گئے ۔