ماڈل ٹائون میں حافظ عمر فاروق کی یاد میں فروغ علم سیمینار

ماڈل ٹائون میں حافظ عمر فاروق  کی یاد میں فروغ علم سیمینار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بزرگ عالم دین مولانا حافظ محمد اکرام اللہ صدیقی کے بیٹے حافظ عمر فاروق صدیقی مرحوم سچے عاشق رسول اور اسلام کے مجاہد تھے۔

 انہوں نے زندگی اسلام کی سر بلندی اور دین اسلام کی ترویج اشاعت میں گزاری ،تحفظ ختم نبوت نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے ہمیشہ میدان عمل میں رہے ، مرحوم کی ہمہ وقت بیداری مذہبی،مسلکی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار جانشین ابو البیان امیر اعلیٰ ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی،مفتی پیر سید علی زین العابدین شاہ، قادری مفتی علامہ محمد عمران حنفی،علامہ مولانا محمد علی نقشبندی،حافظ آفتاب احمد رانجھاخطیب اعظم ڈنمارک،علامہ پروفیسر محمد اجمل حسن قادری ودیگر مقررین نے حافظ محمد اکرام صدیقی اشرفی کی زیر سرپرستی جامع مسجد جناح ہسپتال ماڈل ٹا ئو ن میں حافظ عمر فاروق صدیقی کی یاد میں منعقدہ فروغ علم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں