ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت

ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گوجرانوالہ کے دورے کے دوران کمشنر دفتر میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

 جس میں کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈی سی نوید احمد،ڈی ایس او فیصل امیر خان کیساتھ ساتھ مقامی مسیحی رہنماؤں، کلیسیا نمائندگان، سول سوسائٹی اراکین اور اقلیتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں رمیش سنگھ اروڑہ نے قطر میں جاری بین الاقوامی مقابلوں میں 3 گولڈ میڈلز اور ایک برونز میڈل حاصل کرنے والے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں ایک ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نقد انعامات کی تقسیم خوش آئند اقدام ہے جو نوجوان نسل کو کھیلوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی فراہم کرتا ہے تاہم یہ اقدام ’کھیلتا پنجاب ، وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کا عملی ثبوت ہے ۔ مریم نواز خواہاں ہیں کہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا جا سکے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب حکومت مذہبی اقلیتوں کے تحفظ، ترقی، تعلیم اور مکمل مذہبی آزادی کو ترجیح دے رہی ہے ،انہوں نے زور دیا کہ ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے تاکہ مقامی سطح پر اعتماد، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں