کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا شوق نہیں:شافع حسین

کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا شوق نہیں:شافع حسین

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )صوبائی وزیر چو دھری شافع حسین نے کہا ہے کہ کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا کو ئی شوق نہیں اور نہ میں نے کبھی لگائی ، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں چیئرمین سالڈویسٹ مینجمنٹ وسٹی صدر مسلم لیگ ق علی ابرار جوڑا سے ملاقات کے دوران کیا،میاں فراز اورعابد ریاض بھی موجود تھے ،ملاقات میں مختلف امورپرتبادلہ خیالات کیاگیا، شافع حسین نے علی ابرار جوڑا کو مون سون کے حوالے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سی ای او کارپوریشن اور آر اے آرسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دونوں کے اشتراک سے شہر میں اچھے طریقے سے نالوں کی صفائی کی گئی ہے اور یہ عمل مون سون کے دوران بھی جاری رہنا چاہیے اور شہر میں جو بھی علاقے زیادہ حساس ہیں کہ جہاں پانی ذرا مشکل سے نکلتا ہے یا زیادہ پرابلم ہے ادھر خصوصی توجہ دیجیے ۔علی ابرار جوڑانے ان کو سٹی میں جاری مختلف معاملات کے بارے میں اپڈیٹ دی ان کو رپورٹ پیش کی کہ کن کن علاقوں میں کام جاری ہے ۔شافع حسین نے ہدایت کی کہ آپ اپنا کام جاری رکھیں ہم مل کر کر پٹ عناصر اورقبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے ، وزارت کی تمام تر مصروفیت کے باوجود گجرات کی ہر چیز پر میری نظر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں