کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے پر مقدمہ درج

کالج کی طالبہ کو ہراساں  کرنے والے پر مقدمہ درج

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)نجی کالج کی طالبہ اور والد ممتاز احمد کو قتل کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف پولیس نے

مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی ممتاز احمد نے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست دائر کی کہ اس کی بیٹی صفیہ او راسکی سہیلی سے کالج جاتے ذیشان علی نامی اوباش بدتمیزی کرتا اور فقرے کستا ہے ۔ بیٹی کو کالج چھوڑنے گیا تو ذیشان نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ لہراتے ہوئے گالم گلوچ شروع کر دی اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں