چربی سے تیل نکالنے والا یونٹ بند،ملاوٹی دودھ تلف

چربی سے تیل نکالنے والا یونٹ بند،ملاوٹی دودھ تلف

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی کیلئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے۔۔

 ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا جس میں قوانین کی خلاف ورزی پر 1یونٹ بند، 17فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ 56ہزار کے جرمانے عائد کرد ئیے گئے جبکہ 2من ملاوٹی دودھ، 50کلو چربی سے تیار آئل، بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیا تلف کردی گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزیوں اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایکشن لیے گئے ، ورپال چٹھہ کے قریب گاؤں میں چھپ کر چربی سے تیل نکالنے والا یونٹ بند کردیا، انتہائی اہم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ، فوڈ پوائنٹس کا پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 103دودھ بردار گاڑیوں اور دکانوں سے 24ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملاوٹ وجعل ساز مافیا کا قلع قمع کریں گے ۔، فوڈ بزنس آپریٹرز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے فوڈ سیفٹی قوانین سے مدد لے سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں