ایکسپورٹ کے حوالے سے پیفما ممبران کی ٹریننگ کا آ غاز
گجرات (نامہ نگار)ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سید عباس مہدی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے ۔۔
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے بننے والے نئے پیفما آفس کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا،اس پراجیکٹ کے تحت اب پیفما اپنے ایس ایم ای سیکٹر کے ممبران کو ایکسپورٹ کے حوالے سے مکمل ٹریننگ فراہم کرے گی جس کے لئے جلد پیفما میں ماہر کنسلٹنٹ ہائر کر لئے جائیں گے جس میں پراڈکٹ سرٹیفکیشن ،فنانشل ،لاجسٹک اور ایکسپورٹ مارکیٹنگ کنسلٹینسی شامل ہو گی ، ان ماہرین کی زیر نگرانی مکمل ٹریننگ پروگرام مرتب کیا جائے گا جس سے ایس ایم ای سیکٹر کو ایکسپورٹ مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد ملے گی اور وہ ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہو سکیں گے ۔اس سلسلہ میں پیفما میں رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے جو ممبران ایکسپورٹ کے حوالے سے ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اور سیکھنا چاہتے ہیں وہ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ، یہ جامع ٹریننگ پروگرام ایک سال کی مدت میں مکمل ہو گا ۔اس کے علاوہ جلد فین ٹیسٹنگ لیب کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پروپوزل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو بھیج دیا جائے گا جس سے گجرات میں بہتر ٹیسٹنگ سروس مہیا کی جا سکے گی ۔ شرکا میں سابق چیئرمین پیفما عمیر رفیق ، ملک اظہار احمد اعوان، رمیز ڈار ، سابق وائس چیئرمین محمد نعمان احمد ، وائس چیئرمین اقبال احمد ڈار ،ولید شجاع ، ایگزیکٹو ممبر لقمان شفیق ،ایگزیکٹو ممبر محمد پرویز، سجاد اجمل بٹ ، سیکرٹری جنرل احسان مجتبٰی اور دیگر شامل تھے ۔