ڈسکہ :منشیات ڈیلروں سے سوا2 کلو ہیروئن ، اڑھائی کلوچرس برآمد
ڈسکہ (نامہ نگار )سرکل ڈسکہ پولیس نے 4منشیات فروش ڈیلروں سے سوا2کلو ہیروئن ، اڑھائی کلوچرس برآمد کر لی ۔
موضع لوڑھکی میں فیاض گھوم پھر کر ہیرو ئن فروخت کررہا تھا کہ تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت روک کر ایک کلو سے زائدہیروئن ،بمبانوالہ پولیس نے پل نہر بمبانوالہ کے قریب دلاور مسیح سے 1کلو120گرام ہیروئن ، سٹی پولیس نے سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر علی حسن سے ایک کلو 260گرام چرس ،محلہ اسلام آبادمیں شکور حسین سے ایک کلو300گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔