ایم پی اے صائمہ زاہد کاگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول راہوالی کا دورہ
راہوالی( نمائندہ دنیا )ایم پی اے صائمہ زاہد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول راہوالی کا دورہ کیا اس موقع پر سابق ممبر کینٹ بورڈ میں ندیم اکرم ، سینئر مسلم لیگی رہنما عمران خان شیروانی اور سماجی شخصیت تنویر زرگر بھی موجود تھے ۔
پرنسپل عطیہ ادیب نے استقبال کیا بعد ازاں سکول کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ایم پی اے صائمہ زاہد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،خواہش ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور تعلیم کے حصول میں طلبہ کوزیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں ۔