شاندا رکارکردگی پر پنجاب کالج وزیر آ باد کے پرنسپل آصف عثمانی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شاندار تعلیمی نتائج اور بورڈ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل پنجاب کالج وزیرآباد پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی کو۔۔۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل اور گروپ کارپوریٹ ڈائریکٹر عبداللہ افضل نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل نے کہا کہ چار دہائیوں سے پنجاب گروپ آف کالجز نوجوانوں کو تیار کر کے مختلف شعبوں میں بھیج رہا ہے تا کہ یہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پروفیسر حافظ آصف عثمانی آئندہ بھی شاندار کار کر دگی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔