حافظ آباد:چوری موٹر سائیکل کی برآ مد گی کیلئے محنت کش سواسال سے خوار
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں محنت کش چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کیلئے تھانہ کے چکر لگا لگا کر تنگ آگیا۔
سوا سال قبل محلہ شیر آباد کے رہائشی ساجد شاہ کی موٹر سائیکل ٹھٹھہ کھوکھراں کے قریب سے چوری ہو گئی،پولیس مقدمہ درج کر نے کے با وجود ملزموں کا سراغ نہ لگاسکی ۔