مینڈیٹ چور گجرات ڈویژن کیلئے فنڈز نہیں دینگے :مونس
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ مینڈیٹ چور حکمران گجرات ڈویژن کی ترقی کیلئے فنڈز نہیں دیں گے۔۔۔
لیکن ضلع گجرات کے نواحی شہرڈنگہ میں 4کنال کے پارک جس کانام مریم نوازفیملی پارک رکھاگیاہے کیلئے فوری طور پر10کروڑ روپے کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز جاری کرد ئیے گئے ہیں اوپر سے مینڈیٹ چوروزیراعلیٰ کہتی ہیں کہ انہیں دکھاوا کرنے والے لوگ پسند نہیں ۔مونس الٰہی کاکہناتھاکہ گجرات کی ترقی انہیں ہضم نہیں ہورہی صرف اپنی خودنمائی کیلئے ڈنگہ میں پارک پرقوم کاکثیرسرمایہ خرچ کررہے ہیں۔