ڈپٹی کمشنر کی نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی نشیبی علاقوں سے فوری  نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا واسا فلڈ ریلیف کیمپ اورشہر کا دورہ، بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لیااور واسا حکام کو فیلڈ میں رہنے اور تمام نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے سول ہسپتال روڈ، جی ٹی روڈ ، ہملٹن روڈ، سیالکوٹ روڈ، کچہری روڈ ، ماڈل ٹاؤن ،شیخوپورہ روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا نکاسی آب کا جائزہ لیا اور کہا کہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ سیٹ اور سکر مشینوں سے فوری نکاس یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں