سوئٹزرلینڈ کے تجارتی وفد کا دورہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر

سوئٹزرلینڈ کے تجارتی وفد کا دورہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )سوئٹزرلینڈ کے 13رکنی تجارتی وفد نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ کیا، وفد کی قیادت گلوبل SMEs بزنس ہوم سوئٹزرلینڈ کے صدر انیس خان اور نائب صدر رومان سمرا ونے کی۔۔۔

وفد میں شامل شخصیات کا تعلق ایوی ایشن، شپنگ، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، کیمیکلز، پلاسٹک، ہوم اپلائنسز ، آ ئی ٹی اور زراعت کے شعبوں سے تھا، وفد نے میڈ ان گوجرانوالہ انکلوژر کا دورہ کیا اور نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی صنعتی مصنوعات کے معیار کو خوب سراہا۔اس موقع پر انیس خان نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں روزگار کا 70 فیصد حصہ SMEs فراہم کرتی ہیں اور عالمی GDP کا 50 فیصد بھی انہی اداروں کے ذریعے پیدا کیا جاتا ہے ، گلوبل SMEs بزنس ہوم سوئٹزرلینڈ کا مقصد چھوٹے کاروباری اداروں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ تجربات کا تبادلہ کریں، ایک دوسرے سے سیکھیں اور مل کر ترقی کی راہیں تلاش کریں ، چاہتے ہیں کہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے ساتھ مل کر گوجرانوالہ کی کاروباری اداروں کو عالمی معیشت کا حصہ بنائیں۔ انیس خان نے چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کو وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے گلوبل SMEs سمٹ 2025 میں شرکت کی دعوت دی اور اس سلسلے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں