150افرادکو ازخودتجاوزات ختم کرنے کی 1دن کی وارننگ

150افرادکو ازخودتجاوزات  ختم کرنے کی 1دن کی وارننگ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) دستگیر روڈ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر بلڈنگ انسپکٹر رانا حسیب۔ماجد علی مہر۔مون راٹھور نے اپنے عملہ کے ہمراہ حصہ لیا۔

دوران آپریشن روڈ پر کھڑی ہتھ ریڑھی۔مرغی کے پنجرے ۔پھٹے ۔کاؤنٹر۔ترپالیں وغیرہ کا موقع پر صفایا کروایا گیا ،150سے زائد افراد کو از خود فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کی 1دن کی وارننگ جاری ۔1ٹرک سامان قبضہ میں لیکر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں