تتلے عالی:بارشوں سے سیم نالہ بپھر گیا

تتلے عالی:بارشوں سے سیم نالہ بپھر گیا

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی اور ا سکے نواحی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں کے باعث سیم نالہ بپھر گیا ہے۔۔۔

جس کے باعث گندا پانی محلہ راجپوں،مکہ ٹاؤن،کرسچن قبرستان،فیصل کالونی چرچ بستی کی گلیاں ،بازار پانی میں ڈوب گئے ،نشیبی علاقوں میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔سیم نالہ نالہ کی صفائی کیلئے آنے والی کرین مشین ٹریکٹر ٹرالیاں گھنٹہ بعد ناکام واپس لوٹ گئیں جبکہ ضلع کونسل کی جانب سے سیوریج لائنوں کی کی صفائی کیلئے بھجوائی گئی مشینیں بھی ناکام واپس لوٹ گئیں،علاوہ ازیں مرالی والہ،گھمن والا،کوٹ نثار شاہ سمیت دیگر دیہاتوں میں بھی بارشی پانی کھڑا ہوگیا ہے جس سے مکینوں کو پریشانی کاسامنا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں