عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے :شافع حسین

عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے :شافع حسین

گجرات (نامہ نگار ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کے ساتھ ممتاز وورسیز خالد ضیاء متہ، امیدوار چیئرمین یونین کونسل سوک کلاں عکاز ضیاء متہ کی خصوصی ملاقات سوک کلاں ماڈل ویلج منظوری کے ساتھ ساتھ یونین کونسل سوک کلاں کے تمام دیہات کے بنیادی مسائل حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی مشاورت۔ شافع حسین نے کہا کہ الیکشن میں کیا گیا ہر وعدہ ہمیں یاد ہے ۔ انشا اﷲ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے ۔ ہر یونین کونسل میں مساوی ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ وہ میٹریل پر خصوصی توجہ دیں۔ اگر کوئی ٹھیکیدار گڑ بڑ کرے تو فوراً نوٹس میں لایا جائے ۔ چوہدری عکاز ضیا متہ کے نشاندہی کردہ سوک کلاں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر عکاظ ضیاء متہ نے کہا کہ یونین کونسل سوک کلاں کے عوام کے ساتھ سابقہ ادوار میں کی گئی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گے ، عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں