سمبڑیال:خاتون اور دوشیزہ اغوا

سمبڑیال:خاتون اور دوشیزہ اغوا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)دومختلف مقامات سے شادی شدہ خاتون اوردوشیزہ اغوا ،نامعلوم مقام پر منتقل ،مقدمات درج۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع بھوپالوالہ کے رہائشی ایڈرن مسیح کی بہو اورکوٹ دینہ میں صغراں بی بی کی بیٹی کو نامعلوم ملزمان ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے نامعلوم مقا م پر منتقل ہوگئے ،تھانہ سمبڑیال پولیس نے سسر اورماں کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں