ڈسکہ:متعدد وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم
ڈسکہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔ستراہ میں صداقت علی کی والدہ کی سیف الماری سے طلائی زیورات اور موبائل فون چوری ،پل نہر کے قریب دونامعلوم ملزموں نے اسلحہ کے زور پر شاہد سے نقدی 30ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا۔۔۔
جامکے چیمہ میں عادل شہباز کی والدہ نے ہینڈ بیگ میں 4تولہ طلائی زیورات ، دوعدد پاسپورٹ ودیگر سامان تھا ،سائیڈ ٹیبل کے دراز میں رکھا تھا جسے نامعلوم چورنے چوری کرلیا،گھوئینکی کے قریب ظہیر عباس سے دونامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی 82ہزارروپے چھین لئے ، کوٹلی مرلاں کے اویس کے گھر سے نقدی 50ہزارروپے اورطلائی زیورات چوری پیروچک کے قریب حیدر سے ساجد فاروق، سفیان اور عبداﷲ نے جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر دوعدد گیس سلنڈر اور نقدی 27 ہزارروپے چھین لی،بناں کے قریب تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بابر فہیم سے نقدی 8ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔