بارشیں، نگرانی کا مؤثر نظام فعال رکھیں:ڈی سی سیالکوٹ

بارشیں، نگرانی کا مؤثر نظام فعال رکھیں:ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں مون سون کی ممکنہ طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے ضلع سیالکوٹ میں پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وہ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اپنی زیر صدارت منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ خستہ حال عمارتوں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں، جبکہ ضلعی سطح پر مربوط نگرانی کا مؤثر نظام فعال رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال حالت میں رکھنے اور ایمرجنسی رین کیمپس پر متعین عملے کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مشینری کی بروقت موجودگی یقینی بنانے کے بھی احکامات دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں