4 منشیات فروش گرفتار بڑی مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد

4 منشیات فروش گرفتار بڑی مقدار  میں چرس اور ہیروئن برآمد

کامونکے (نامہ نگار ) پولیس نے 4افراد سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔گزشتہ روز سٹی اور۔۔۔

 صدرپولیس نے دوراِن گشت محلہ رسولنگر کے یاسین سے ایک کلو چار سو دس گرام،محلہ بہار شاہ کے عرفان سے دو سو ساٹھ گرام اور مسلم گنج کے ماجد علی سے تین سو چالیس گرام چرس جبکہ شریف پورہ کے وسیم سے ایک کلو دو سو گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں