وزیرآباد:خواتین سمیت 3 افراد کا اقدام خود کشی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مختلف واقعات میں دو خواتین و ایک مرد کا مبینہ طور پر اقدام خودکشی،سول ہسپتال وزیرآباد منتقل ، ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
وزیرآباد کے علاقہ نظام آباد کے محلہ جلال پورہ کے رہائشی 17 سالہ زین منظور نے معمولی گھریلو رنجش پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ دوسرے واقعہ میں نظام آباد کی رہائشی خاتون فرزانہ صابر نے شوہر سے نوک جھونک کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے اسکے بھائی نے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا جبکہ تیسرے واقعہ میں الہ آباد کی رہائشی مومنہ بی بی نے نامعلوم رنجش پر نیند آور گولیاں نگل لیں جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد لایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی تینوں اقدام خودکشی کرنے والوں کو ابتدائی طبی امداد و معدہ واش کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔