کنڈن سیان میں نکاسی نہ ہونے پر پانی گلیوں میں جمع

 کنڈن سیان میں نکاسی نہ ہونے پر پانی گلیوں میں جمع

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)نکاسی بند ہونے سے نالیوں کا پانی اوور فلو ہوکر گلیوں میں پھیل گیا ،شہریوں کا گزرنا دشوار ہو گیا ۔

موضع کنڈن سیان میں جوہڑ کی اراضی پر غیر تجاوزات اور گلیوں نالیوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے پانی اوور فلور ہو کر گلی محلوں میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے محلہ غربی کے مکینوں کی آمد و رفت محدود ہو گئی ہے اور لوگوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے جانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، تعفن زدہ پانی اور موسم برسات کی وجہ سے مکھی مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے جلدی اور ملیر یا جیسے موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔علاقہ مکینوں عرفان اﷲ سیان، پیر تصدق حسین اور غلام مصطفی آسی نے وزیر اعلیٰ اور دیگر ذمہ دار وں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں