جی ٹی روڈ اور گرین بیلٹس سے بیگزاور کچرا اٹھانے کی ہدایت

جی ٹی روڈ اور گرین بیلٹس سے بیگزاور کچرا اٹھانے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر جلیل ٹاؤن کا دورہ،موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی پر مامور عملہ و اساتذہ کی حاضری چیک کی۔

مختلف کلاس رومز اور سکول بسوں کا معائنہ کیا،سکول کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے احکامات جاری عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جی ٹی روڈ اور شہر کے مختلف مقامات پرصفائی امور کا جائزہ لیا،ناقص صفائی والے علاقوں میں بہتری کے احکامات جاری کئے ،جی ٹی روڈ کے شولڈرز اور سنٹر میڈین کی صفائی ستھرائی، بارش کے بعد جع ہونے والی مٹی فوری اٹھانے کی ہدایت صفائی عملہ کو روڈ اور گرین بیلٹس میں پھینکے گئے پلاسٹک بیگز اور کچرا کو بھی صاف کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چندا قلعہ چوک میں فلائی اوور تعمیراتی کاموں کے معائنہ کیلئے دورہ، اب تک کی پیش رفت، پلروں، سائیڈ ڈرینز کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہائی ویز حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ معیار یقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ چندا قلعہ فلائی اوور کی تعمیر سے نہ صرف شہر میں آنے اور شہر سے لاہور سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی ٹریفک کے بہائو میں بہتری آئے گی بلکہ جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں