نوشہرہ ورکاں :کار کی ٹکر سے 55 سالہ شخص جاں بحق،3 زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )کار کی ٹکر سے 55 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔ نواحی گاؤں کھارا کا رہائشی شبیر کڑیال کلاں سے واپس گاؤں آ رہا تھا کہ۔۔۔
2موٹر سائیکلوں کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ، شبیر دیگر افراد کیساتھ زخمیوں کی مدد کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نمبر LEH7951 ان پر چڑھ دوڑی جس سے شبیر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں اور لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔