حافظ آباد :سیم نالے کا نیا پل زمین بوس ،پانی دیہات میں پھیلنے لگا
حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں جانگلے کے قریب سال قبل تعمیر کئے جانے والاسیم نالے کا نیا پل ناقص میٹریل اور بارشی پانی کے باعث ٹوٹ کر زمین بوس ہوگیا ۔
جس کے بعد بارشی پانی ملحقہ علاقوں میں تباہی پھیلانے لگا۔ مقامی ایم پی اے میاں عون انتصار نے پل میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پر محکمہ ہائی وے کے ٹھیکیدار کی غفلت قراردیا ہے اوراسکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ کے افسر وں نے موقع پر پہنچ کر ملحقہ علاقوں کو سیم نالے کے پانی سے بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔