سیالکوٹ:دریا ،نہروں اور نالوں سے ریت مٹی نکالنے پر پابندی

سیالکوٹ:دریا ،نہروں اور نالوں  سے ریت مٹی نکالنے پر پابندی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ دریا، نہروں اور نالوں سے ریت اور مٹی نکالنے پر60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

غیرقانونی کھدائی سے مصنوعی نالے بننے اور پانی کے بہاؤ میں تبدیلی کا امکان ہے ۔ پانی کی رفتار میں اضافے سے حفاظتی بندوں کو نقصان کا خدشہ ہے ،سیلابی سیزن میں انسانی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں