یوم آزادی کی مناسبت سے اداروں کو تیاری کی ہدایت

 یوم آزادی کی مناسبت سے اداروں کو تیاری کی ہدایت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پاکستان نے یوم آزادی کی مناسبت سے تمام اداروں کو۔۔۔

 جشن آزادی ملی جوش و جذبہ سے منانے کے لیے تیاریاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز یکم اگست سے کر دیا جائے گا جو پورے مہینے جاری رہیں گی اس سلسلہ میں تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے یوم ازادی کو ملی جوش و جذبہ سے منانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں کو قومی پرچموں برقی قمقموں سے سجانے کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے حوالے سے جلسے جلوس ریلیاں سیمینار کرنے کے اقدامات کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نوجوان نسل کو پاکستان کے قیام کے حوالہ سے آگاہی دی جائے یوم آزادی کے حوالہ سے مختلف اداروں کی جانب سے ملی نغمے بھی تیار کیے جا رہے ہیں جنہیں 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مسلح فوج کی حالیہ دنوں میں کارکردگی کے حوالے سے ڈاکومنٹری فلم بھی تیار کی گئی ہے جو 14 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں