عوام کے استحصال پر خاموش نہیں بیٹھیں گے :ریحانہ ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام دوست سیاسی جمہوری جماعت ہے جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی ضامن ہے۔۔
، ہم عوام کے استحصال پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور قوم کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے ایوانوں کے اندر اور باہر بھرپور آواز بلند کریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کو ترقی یافتہ اور قوم کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے مگر پاکستانی قوم حکومتی پراپیگنڈے کو مسترد کرکے آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے حکمران منفی عزائم کی تکمیل میں کامیاب نہیں ہوں گے باشعور پاکستانی قوم ان کا راستہ روکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کینٹ کے رہائشی شیخ راشد اینڈ سنزکی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا ئے مغفرت کر نے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ روبا عمر ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف کی عوامی حقوق کی جاری تحریک حکمرانوں کو قبول نہیں جسے روکنے کیلئے تمام تر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ، عوام کے حوصلے بلند اور عزم جواں ہیں ہم کسی صورت گھبرانے اور خوفزدہ ہونے والے نہیں ۔