جنڈ شریف تا چک بختاور سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جنڈ شریف تا چک بختاور سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گلیانہ (نامہ نگار )جنڈ شریف تا چک بختاور سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔اہلیان چک بختاور شدید مشکلات میں مبتلا۔ گلیانہ کے قصبہ جنڈ شریف سے مغرب کی جانب نواحی قصبہ چک بختاور کا رستہ جسکی لمبائی صرف تقریباً 2 کلو میٹر بنتی ہے۔۔۔

آج تک کسی سیاسی شخصیت کی نظر میں نہ آ سکی۔پرانے دور میں اینٹوں سے بنی سولنگ موجود ہے جو کہ اس وقت تقریباً ختم ہو چکی ہے اور جدید دور میں پورے علاقہ میں یہ واحد سولنگ ہے جو کہ ابھی تک موجود ہے ۔اہلیان دیہہ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے چودھری محمد الیاس سے مطالبہ کیا کہ ہمارے قصبہ کی اس میں شاہراہ کے لیے بھی فوری طور پر مطلوبہ فنڈ منظور کروا کر اس پر کام شروع کیا جائے ۔تاکہ ہمیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اس راستہ سے چھٹکارا مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں