عوام کو پی ٹی آئی سے دور نہیں کیا جاسکتا :ناصر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کو پی ٹی آئی سے دور نہیں کیا جاسکتا ،پی ٹی آئی ایک تحریک کانام ہے جو حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔
ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کو ناحق پابند سلاسل رکھا گیاہے فارم 47کی پیداوار حکومت نے لاقانونیت اور فسطائیت کی ہر حد عبور کردی، سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں، انصاف کا دوہرا معیار تحریک انصاف کے ساتھ روا رکھا جارہا ہے ، یہ ظلم و زیادتی تاریخ میں لکھی جارہی ہے ، یہ دن تو گزر جائیں لیکن قوم ظلم و ستم کرنے والے مکروہ چہروں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اکیلا 25کروڑ لوگوں کی جنگ لڑرہا ہے اور قوم بھی کپتان سے محبت سے باز نہیں آرہی آخر کار شکست جبر کو ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو قید رکھنے سے عوام کے دلوں میں محبت ختم ہو گی اور نہ ہی حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی صدر کینٹ بورڈ ملک فاروق مصطفائی،جنرل سیکرٹری عمران بیگ ،سماجی شخصیت استخار احمد ڈانجہ ، اختر شریف چیمہ، شہباز احمد چیمہ ،کامران عرف کامی جرال ،شیخ خرم شہزاد و دیگر بھی موجود تھے ۔