حکومت نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کردیا :فیصل اکرام

حکومت نے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کردیا :فیصل اکرام

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ ۔۔۔

(ن) لیگ ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دن رات محنت کرکے ملک کو مشکلات اور معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کردیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف انقلابی ذہن رکھتی ہیں صوبہ کے ایک ایک شہر اور دیہات کو ماڈل بنانے ، کسانوں، زمینداروں کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہیں۔ پنجاب حکومت تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لاکر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب کے حکمرانوں نے ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف پہنچائی گئی مگر اب حقیقی ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں