سمبڑیال :لاکھوں کی وار داتیں ‘ شہری مال و زر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی 9وارداتوں کے دوران شہری3موٹر سائیکلوں ، موبائل فون ، طلائی زیورات سمیت دیگر مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع جیٹھی کے میں سابق ایم پی اے لیاقت علی گھمن کے ڈیرے کے باہر سے شہزاد کی موٹر سائیکل ،اڈا بھوپالوالہ سے سید ملو ک کی موٹر سائیکل ،رندھیر باگڑیاں سے احسان اﷲ کی موٹر سائیکل ، بیگووالہ سے عبدالرزاق کے ڈیرے سے 2لاکھ روپے کی 4 بکریاں، اڈا بیگووالہ سے کالج سے رکشہ میں بیٹھ کر گھر جانے والی طلبہ لائبہ گھمن کے پرس سے 50ہزارروپے مالیت کاموبائل فون چوری ہوگئے ،سمبڑیال سے اپنے گاؤں پپلی والہ میں آنے والی ماں بیٹی سے دوموٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے سونے کی بالیاں نوچ لیں ،اڈا سمبڑیال سے محمد اخیار سے موبائل فون، اسد علی کی حویلی سے الیکٹر ک موٹر ،جیٹھی کے روڈ پر واقع محمد عمر کی دکان سے ایلومینیم ڈرل مالیت 60 ہزارروپے چوری ہوگئی ۔